ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق سعودی ریال خور کالعدم ملک دشمن تنظیم کے دہشتگردوں نے شیعہ مومن غلام سخی ولد ماسٹر عاشق کو کوئٹہ شہر کے علاقے ڈبل روڈ پر نشانہ بنایا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ مومن غلام سخی ولد ماسٹر عاشق موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید کا جسد خاکی سوال اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق شہید غلام سخی ولد ماسٹر عاشق ڈبل روڈ میں ڈینٹگ پینٹگ کا کام کرتے تھے،
گزشتہ 48 گھنٹوں میں کالعدم سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کے ہاتھوں 9 شیعہ مسلمان شہید ہوچکے ہیں، اس سے قبل دہشتگردوں نے 7 مومنین کو کراچی میں نشانہ بنایا جبکہ دو مومنین کو کوئٹہ میں نشانہ بنایا ہے۔
حکومتی اور سکیورٹی ادارے شیعہ مسلمانوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئے ہیں۔منظم انداز میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کا قتل عام میں ملوث دہشتگردوں کو سکیورٹی اداروں کی سرپرستی حاصل ہے۔کراچی میں متعصب پولیس اہلکار جن میں عاصم قائم خانی شامل ہیں اولٹا شیعہ نوجوانوں کو ہی گرفتار کررہے ہیں۔
موجودہ صورت حال پر ملت میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے حکومتی پالیسی شیعہ مسلمانوں میں احساس محرومی پیدا کررہی ہے۔ حکومت نے اگر بر وقت ایکشن نہ لیا تو یہ احساس محرومی کسی بڑی تبدیلی یا تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔
.....
/169